1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
    Dismiss Notice
  3. [IMG]
    Dismiss Notice
  4. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ
    Dismiss Notice

غیر احمدی علماء کی تحریرات ۔ رد مسیحیت

'عیسائیت ۔ مسیحیت' میں موضوعات آغاز کردہ از MindRoasterMir, ‏جولائی 7, 2017۔

  1. MindRoasterMir

    MindRoasterMir لا غالب الاللہ رکن انتظامیہ منتظم اعلیٰ معاون مستقل رکن

    غیر احمدی علماء کی تحریرات

    ۱۔جناب مولوی رحمت اﷲ صاحب مہاجر مکی اپنی کتاب ازالۃ الاوہام صفحہ ۳۷۰ میں فرماتے ہیں:۔

    ’’ہمراہ جناب مسیح بسیار زناں ہمراہ مے گشنتدومال خودمے خوار نیدندوزنان فاحشہ پایہاآنجناب رامے بوسید ندو آنجناب مرتاو مریم را دوست مے داشت و خود شراب برائے نوشیدن دیگر کساں عطا مے فرمود ند۔‘‘

    ۲۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی ٔ دیو بند لکھتے ہیں :۔

    ’’یہ نصاریٰ جو دعویٰ محبت حضرت عیسیٰ سے کرتے ہیں تو حقیقت میں ان سے محبت نہیں کرتے کیونکہ دارو مدار ان کی محبت کا خدا کے بیٹے ہونے پر ہے۔سو یہ بات حضرت عیسیٰ میں تو معدوم، البتہ ان کے خیال میں تھی۔اپنی خیالی تصویر کو پوجتے ہیں اور اس سے محبت رکھتے ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خداوند کریم نے ان کی واسطہ داری سے برطرف رکھا ہے۔‘‘

    (ہدایۃ الشیعہ صفحہ ۳۳۵،۳۳۶ از مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی۔ ادارۃ تالیفات اشرفیہ ملتان)

    ۳۔جناب مولوی آل حسن صاحب فرماتے ہیں :۔

    ’’حضرت عیسیٰ کا معجزہ احیاء موتی کا بعض بھان متی کرتے پھرتے ہیں کہ ایک آدمی کا سر کاٹ ڈالا بعد اس کے سب کے سامنے دھڑ سے ملا کر کہا اٹھ کھڑا ہو۔وہ اٹھ کھڑا ہوا۔‘‘

    (استفسار صفحہ۳۳۶ از مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

    ۴۔’’اشعیا اور ارمیاہ اور عیسیٰ علیہ السلام کی بہت سی غیب گوئیاں قوائد رمل و نجوم سے بخوبی نکل سکتی ہیں۔بلکہ اس سے بہتر۔‘‘ ( استفسار صفحہ۳۳۶ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

    ۵۔’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہودیوں کو حد سے زیادہ جو گالیاں دیں۔تو ظلم کیا۔‘‘ (استفسارصفحہ ۴۱۹ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی بر حاشیہ ازالۃ الاوھام)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں